24 دسمبر 2014 - 11:06
ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے نزدیک ہیں

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میر ہارف نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک، ایران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے سے ہمیشہ سے زیادہ نزدیک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ایٹمی مذاکرات جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فریقین ایک جامع معاہدے سے ہمیشہ سے زیادہ نزدیک ہوگئے ہيں۔ واضح رہے کہ چوبیس نومبر کو ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے ممالک نے چوبیس نومبر کو مزید سات مہینے تک مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اگر روس، یوکرین کے سلسلے میں اپنی پالیسی تبدیل نہيں کرےگا تو واشنگٹن، ماسکو پر اپنا دباؤ بڑھا دے گا۔ میری ہارف نے کہا کہ روس کو دو راستوں میں ایک کو انتخاب کرنا پڑے گا، یا وہ اپنے اقتصاد کو زیادہ سے تباہی کی طرف لے جائے یا معاہدوں پر عمل کرے۔

.......

/169